لیہ پولیس نے خواتین کی جانوروں کے ساتھ فحش فلمیں بنانے والے گروہ کے مرکزی کارندے کو گرفتار کر لیاہے۔
لیہ میں بااثر ملزموں نے جواں سالہ لڑکی کو کئی روز تک خود اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے بعد اسے کتوں کے ساتھ بھی فحش فلم بنانے کیلئے مجبور کیا، ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے غیر ملکی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا۔
ریاست کو جب غداری مقدمات سے فرصت مل جائے لیہ واقعے پر بھی ایک نظر ڈال لیں اگر مناسب لگے ۔
تصویریں ویڈیوز وہ پوسٹ نہیں کی جا سکتیں ۔
جانوروں کا استعمال کرکے پورن ویڈیوز بنا کے بیچی جا رہی ہیں آگے لڑکیوں کو اغوا کرکے
کہاں ہے پولیس ؟ ایجنسیاں؟
یہ سب بس گھروں کی دیواریں پھلانگ سکتے؟ pic.twitter.com/62TGAQP1U9— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) August 12, 2022
پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا تھا تاہم ملزموں کی گرفتاری نہیں کی جا رہی تھی۔ ملزموں کے بااثر ہونے کے باعث پولیس کارروائی سے گریزاں تھی۔ تاہم گزشتہ روز پولیس نے کارروائی کی اور 2 ملزموں کو گرفتار کیا۔گرفتاری سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے اظہر مشوانی نے لکھا کہ لیہ میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور پورنوگرافی کے ملزم ابرار عرف بابر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی۔
لیہ میں خواتین کے ساتھ ذیادتی اور پورنوگرافی کے مجرم ابرار عرف بابر کو گرفتار کر لیا گیا ہے
انشأللہ اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی pic.twitter.com/LzPzFKWCBm— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) August 12, 2022
جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے اور جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے جو اس معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
لیہ پولیس نے اس واقعہ میں ملوث 7 نامزد ملزمان میں سے 2 کو حراست میں لےلیا ہےجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپےجاری ہیں۔واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کیلئےJIT تشکیل دی گئی ہے۔ واقعاتی اورفارنزک شواہد پر تفتیش آگے بڑھائی جارہی ہے۔بہت جلد باقی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائیگا https://t.co/jfsJ0jGp2k
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 12, 2022
Comments are closed.