اسلام آباد : میڈیکل بورڈ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تندرست قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ڈاکٹرز سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی۔ عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول ، نبض ، دھڑکن نارمل تھی۔ عمران خان کا ایک سے زائد بار طبی معائنہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا معائنہ پمز، پولی کلینک کے مشترکہ میڈیکل بورڈ نے کیا ہے۔ عمران خان کے طبی معائنے رات گئے تک جاری رہے، عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے عمران خان کے بنیادی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ عمران خا ن کا بلڈ سی پی،ایل پی، آر ایف ٹی، ایل ایف ٹی کیا جائے گا۔ میڈیکل بورڈ کی تجویز پر عمران خان سے بلڈ سیمپل لے لیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کی تجویز پر عمران خان کے ایکسرے کر لئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز کو تاحال عمران خان کی ایکسرے رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ عمران خان کیلئے پورٹ ایبل ایکسرے مشین لے جائی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے عمران خان کے پیشاب کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کا یورین اینلائسز فرانژک سائنس ایجنسی سے کرایا جائے گا۔ عمران خان سے یورین اینلائسز ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا ہے۔ پمز اسپتال کے پانچ، پولی کلینک کے دو ڈاکٹرز بورڈ کا حصہ تھے۔ ڈاکٹر رضوان تاج مشرکہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہیں۔ شعبہ میڈیسن، ہڈی جوڑ کے ڈاکٹرز میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔ شعبہ جنرل سرجری، شعبہ میڈیکولیگل کے ڈاکٹر بورڈ کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.