مخصوص نشستیں تفویض ہونے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلا یا جائے گا :صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں تفویض ہونے تک اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مؤقف اختیار کیا کہ جب تک تمام جماعتوں کو مخصوص نشستیں مختص نہیں کر دی جاتیں اسمبلی نامکمل رہے گی۔

خیال رہے کہ عارف علوی نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی صرف زبانی مؤقف سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو چار دن پہلے وزارت پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی، ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس بلانے کی سمری پر اب تک دستخط نہیں کئے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے پاس قومی اسمبلی اجلاس پیر کو بلانے کی سمری کل بھیجی گئی ہے، صدرمملکت کا خیال ہے کہ وہ سمری کو15 دن تک روک سکتے ہیں۔ صدرمملکت کا مؤقف ہے کہ کوئی بھی سمری 15دن تک روکنے کا آئینی اختیار رکھتا ہوں۔

صدر کو بریفنگ دی گئی کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو لازمی بلا نا پڑے گا، آئین پابند کرتا ہے کہ انتخابات کے 21 دن کے اندر اجلاس لازمی بلایا جائے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.