وزارت انسانی حقوق ٹرانسجینڈرز کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے، وفاقی شرعی عدالت

ٹرانسجینڈر قانون سے کتنے افراد کو فائدہ پہنچایا گیا ہے؟ اب تک ٹرانسجینڈر ایکٹ سے فائدہ پہنچنے والوں کی تعداد صفر بتائی گئی ہے، نادرا نے ٹرانسجینڈر خاتون اور ٹرانسجینڈر مرد کی تعریف کیسے بنائی ہے؟ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت سید محمد انور، وکیل نے اس نکتے پر تیاری کا وقت مانگ لیا۔

اسلام آباد : وفاقی شرعی عدالت نے نادرا سے ٹرانسجینڈر کی تعریف پر شناختی کارڈ کے اجرا کے طریقہ کار پر رپورٹ طلب کر لی۔ دوران سماعت چیف جسٹس شرعی عدالت نے استفسار کیا کہ ٹرانسجینڈر قانون سے کتنے افراد کو فائدہ پہنچایا گیا ہے؟ اب تک ٹرانسجینڈر ایکٹ سے فائدہ پہنچنے والوں کی تعداد صفر بتائی گئی ہے۔
وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے کہا کہ نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اور عورت کا تعین کیسے کرتا ہے؟ جس پر نادرا کے وکیل نے بتایا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ کے اجرا کے بعد شناختی کارڈ پر ٹرانسجینڈر کیلئے ایکس” لکھا جاتا ہے۔ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت سید محمد انور نے استفسار کیا کہ نادرا نے ٹرانسجینڈر خاتون اور ٹرانسجینڈر مرد کی تعریف کیسے بنائی ہے؟ وکیل نے اس نکتے پر تیاری کا وقت مانگ لیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وضاحت دیں کہ نادرا کس طریقہ کار کے تحت ٹرانسجینڈر کا تعین کر رہا ہے۔ دوران سماعت جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق نے پاکستان میں ٹرانسجینڈر کے بارے میں 18 نومبر کو جاری ہونے والی فلم ٹرانسجینڈر ایکٹ کا معاملہ طے ہونے تک ریلز نہ کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کردی ساتھ ہی کہا کہ نادرا بتائے کہ کوئی مرد جب ٹرانسجینڈر کا شناختی کارڈ بنوانے آئے تو اس کا میڈیکل ٹیسٹ ہوتا ہے یا نہیں۔ چیف جسٹس شرعی عدالت نے استفسار کیا کہ ٹرانسجینڈر قانون سے کتنے افراد کو فائدہ پہنچایا گیا ہے؟ اب تک ٹرانسجینڈر ایکٹ سے فائدہ پہنچنے والوں کی تعداد صفر بتائی گئی ہے۔نمائندہ وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ وزارت ہیومن رائٹس میں ٹرانسجینڈر تحفظ سینٹر قائم کیا گیا ہے جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق ٹرانسجینڈرز کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے۔

Comments are closed.