یوٹیلیٹی اسٹورز پر یکم جنوری سے ماہانہ خریداری کی حد میں کمی کر دی گئی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے، ترجمان یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن

اسلام آباد : وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئے سال کا آغاز مہنگائی سے ہوگیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر آج سے ماہانہ خریداری کی حد میں کمی کر دی گئی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر یکم جنوری سے گھی کی فی کلو قیمت میں 75 روپے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا496 روپے اور چینی19 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔ گھی کی فی کلو قیمت 300 روپے سے بڑھ کر 375 روپے کردی گئی ہے۔آٹے کا 20 کلوکا تھیلا800 روپے سے بڑھ کر1296 روپے کا ہوگیا۔ ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے چینی فی کلو70 روپے میں ملے گی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے فی کلو گھی 300 روپے میں دستیاب ہوگا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو آٹے 10 کلو کا تھیلا 648 روپے میں ملے گا۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پرچینی اور گھی کی ماہانہ خریداری کی حد 5 سےکم کرکے3کلو مقرر کر دی گَئی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی ماہانہ خریداری کی حد 40 سے کم کرکے 20 کلو تک مقرر کی گئی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے سامان کی پرانی حد برقرار رہے گی۔ ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین ماہانہ 40 کلو تک آٹا خرید سکیں گے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین چینی اور گھی ماہانہ 5،5 کلو تک خریدسکیں گے۔

Comments are closed.