پنجاب کی نگران کابینہ کے 8 وزراء کو قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری
ایس ایم تنویر کو انرجی، انڈسٹری اینڈ کامرس، ڈاکٹر جاوید اکرم سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میڈیکل ایجوکیشن ، ابراہیم مراد لوکل گورنمنٹ، ڈاکٹرجمال ناصر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، اظفرعلی محکمہ اوقاف، زکوۃ و عشر اور منصور قادر محکمہ ہائر ایجوکیشن اینڈ سکولز کے وزیر ہوں گے۔
لاہور : پنجاب کی نگران کابینہ کے 8 وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔
نگران صوبائی حکومت نے وزراء کو قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق بلال افضل کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔
ایس ایم تنویر کو انرجی، انڈسٹری اینڈ کامرس، ڈاکٹر جاوید اکرم سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔
ابراہیم مراد لوکل گورنمنٹ، ڈاکٹرجمال ناصر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، اظفرعلی محکمہ اوقاف، زکوۃ و عشر اور منصور قادر محکمہ ہائر ایجوکیشن اینڈ سکولز کے وزیر ہوں گے۔
Comments are closed.