پی ٹی آئی سے یاداشت وصول کرنے والا شخص الیکشن کمیشن کا ملازم ہی نہیں، ترجمان

اسلام آباد : ترجمان الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ موصول کرنے والا شخص الیکشن کمیشن کا ملازم نہیں ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی بڑی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ موصول کرنے والا شخص الیکشن کمیشن کا ملازم نہیں ہے۔ یاداشت وصول کرنے والا شخص کا الیکشن کمیشن سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے علم میں نہیں تھا کہ آج کوئی یاداشت پیش کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی بھی ملازم کو کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کوئی یاداشت موصول نہیں ہوئی۔

Comments are closed.