اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سو سے زائد کیسزمیں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ایڈوکیٹ جنرل اور سٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
وفاق کی جانب سے کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کرتے کہا کہ کچھ مہلت دے دیں کیسوں کی تفصیلات فراہم کردیں گے۔ عدالت نےاستدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی۔
سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
Comments are closed.