پی ٹی آئی کا ق لیگ سے پندرہ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کرنے کا امکان
پی ٹی آئی کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کرے گی۔
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ ق کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سینئر رہنماوں کا مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں محمود قریشی۔ پرویز خٹک اور فواد چوہدری شامل ہیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج اجلاس میں کمیٹی کی منظوری دیں گے۔پی ٹی آئی کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ق لیگ سے پندرہ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کرنے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کی اطلاع تاحال ق لیگ کو نہیں دی گئی۔ پی ٹی آئی آج اجلاس کے بعد ق لیگ سے رابطہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.