اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والوں نے میرے خلاف ایف آئی آر درج کروائی،آج میں ایک نہایت مضحکہ خیز مقدمےمیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج میں ایک نہایت مضحکہ خیز مقدمےمیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گا جس سے اب یہ پوری طرح ثابت ہوتاہےکہ ہم واقعتاًجنگل کےقانون کےشکنجے میں ہیں۔ملک کےاس طاقتور اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والے طبقےنے”توہینِ ڈرٹی ہیری“ اور ”توہینِ سائیکوپیتھ“ کی پاداش میں میرے خلاف پاکستان سے غداری کا مقدمہ قائم کردیا ہے۔
کل میں ایک نہایت مضحکہ خیز مقدمےمیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گاجس سے اب یہ پوری طرح ثابت ہوتاہےکہ ہم واقعتاًجنگل کےقانون کےشکنجے میں ہیں۔ملک کےاس طاقتور اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھنےوالےطبقےنے”توہینِ ڈرٹی ہیری“ اور ”توہینِ سائیکوپیتھ“ کی پاداش میں میرےخلاف
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 27, 2023
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یا یوں سمجھ لیجئےکہ محض حوالے کے طور پر کسی شخص کے بارے میں ڈرٹی ہیری اور سائیکوپیتھ جیسی تعبیرات کے استعمال پر (توہینِ ڈرٹی ہیری اور توہینِ سائیکوپیتھ کی پاداش میں) مجھ پر پاکستان سے غداری کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سابو وزیراعظم عمران خان عسکری اداروں کیخلاف بیان دینے کے مقدمے میں ضمانت کیلئے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ عمران خان کی طرف سےضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔ درخواست کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ عمران خان صبح 7 بجے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔ عسکری اداروں کیخلاف بات کرنے پر عمران خان کیخلاف 7 اپریل کو مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسی مقدمے میں عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔
Comments are closed.