طاقتورطبقے کو فرق نہیں پڑتا الیکشن ہوں یا نہیں، اسد عمر
عمران خان اس چھوٹے طبقے کے قبضے کو توڑ رہے ہیں،حکمرانوں کو خطرہ ہے کہ عام شہری اٹھ رہا ہے، اسد عمر کی پریس کانفرنس
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک پرایک طاقتور طبقے نے قبضہ کر رکھا ہے۔جس کو فرق نہیں پڑتا کہ الیکشن ہو یا نا ہو۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان اس چھوٹے طبقے کے قبضے کو توڑ رہے ہیں۔حکمرانوں کو خطرہ ہے کہ عام شہری اٹھ رہا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر گزشتہ رات ایف آئی اے نے چھاپہ مارا۔ایف آئی اے حکام سینیٹر سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ بھی لے گئے۔لیکن اصل میں ان سب کا مقصد عمران خان کو نشانہ بنانا ہے۔پاکستانی سیاست میں صرف پیسے کا قبضہ ہے۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پہلے اپنے سرمایہ کاروں کو ارب پتی بنایا پھر توجہ خود پر دی۔
اسدعمرنے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ڈیڑھ سو نوٹسز بھیجے گئے ہیں، حکمرانوں کا مقصد پی ٹی آئی اراکین کو ہراساں کرنا ہے، ویب سائٹس کے ذریعے فنڈز ریزنگ کو غیر قانونی کہا جا رہا ہے، ویب سائٹس کے ذریعے فنڈز ریزنگ غیر قانونی نہیں ان کو سیاسی موت نظر آرہی ہے، عمران خان نے کہا جلد الیکشن پاکستان کے لیے بہتر ہوگا۔
Comments are closed.