اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی۔
صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری دی۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیور ریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایات دی تھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمزور اور بے بنیاد وجوہات پر یہ ریفرنس دائر ہوا تھا، حکومت اس ریفرنس کی پیروی نہیں کرے گی۔
Comments are closed.