صدر نے جسٹس فائز کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹوریویو ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر اپیل واپس لینا چاہتی ہے، حکومت اس کیس کی پیروی کرنا نہیں چاہتی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضے مد نظر رکھتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کو سابق وزیراعظم کی انتقامی کارروائی ، عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش قرا ردیتے ہوئے کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کی صدر نے منظوری دے دی تھی۔

Comments are closed.