خاتون پولیس اہلکار ہراساں کرنے پر صدر مملکت کا وفاقی محتسب کو تحقیقات کا حکم

اسلام آباد : صدر مملکت نے وفاقی محتسب کو اسلام آباد پولیس میں خاتون اہلکار کی مبینہ ہراسگی کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کر دی۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب انسدادِ ہراسگی خاتون پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسگی کی تحقیقات اور 90 دن کے اندر کارروائی مکمل کریں، منصفانہ ٹرائل کا حق ہر شہری کا ناقابلِ تنسیخ بنیادی حق ہے، آئین ناصرف شکایت کنندہ بلکہ ملزمان کے حقوق کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔منصفانہ ٹرائل کا حق متقاضی ہے کہ ہر فریق کو انصاف پر یقین ہو، ملزم نے محکمانہ انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ انصاف یقینی بنانے کے لئے انکوائری کی ذمے داری محتسب کو سونپنا مناسب ہے۔
اسلام آباد پولیس کی ایک خاتون اہلکار نے مرد اہلکار پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا، محتسب نے ازسر نو انکوائری کے لئے کیس اسلام آباد پولیس کو واپس بھجوایا تھا۔

Comments are closed.