پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں یکم فروری سے 11 روپے تک اضافے کا امکان

ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نےیکم فروری 2024 سے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 سے 11 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 سے 7 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کیلیے حکومت مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھے گی۔

اندازے کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.50 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔

یکم فروری سے شروع ہونے والے پندرہ دن کا حساب کتاب پٹرولیم لیوی (PL) اور جنرل سیل ٹیکس (GST) کی موجودہ شرح پر مبنی ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.