کراچی، اسلام آباد، لاہور میں اشیائے خوردنوش کی قیمتیں مہنگی ریکارڈ

اسلام آباد : بڑے شہروں میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں اشیائے خوردنوش کی قیمتیں سب سے زیادہ مہنگی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بیس کلو آٹے کا تھیلا کی قیمت سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، کراچی اور حیدرآباد کے شہری بیس کلو آٹے کا تھیلا 1940 روپے تک خریدنے پر مجبور ہیں، بیس کلو آٹے کے تھیلا کی قیمت سکھر میں 1700 اور لاڑکانہ میں 1800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کوئٹہ اور خضدار میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ اڑھائی کلو گھی کے ٹین کی سب سے زیادہ قیمت لاڑکانہ، حیدرآباد اور کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اڑھائی کلو گھی کا ٹین لاڑکانہ میں 1485، کراچی اور حیدرآباد میں 1480 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ ملتان اور سیالکوٹ میں بھی اڑھائی کلو گھی کے ٹین کی قیمت 1480 تک ریکارڈ کی گئی، فیصل آباد، بنوں میں آلو کی قیمت زیادہ سے زیادہ 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں 100 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، کراچی میں پیاز کی قیمتیں 100 روپے فی کلو سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.