وزیراعظم کی ترکی کے یوم جمہوریہ پرترک صدراورعوام کومبارکباد
صدرایردوان کی قیادت میں ترکی کی متاثر کن اقتصادی پیشرفت کو دنیا تسلیم کرتی ہے،ترکی کے ساتھ تجارتی اور صنعتی شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کےلئے پرعزم ہیں، شہبازشریف کا ٹویٹ
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے ترکی کے 99 ویں یوم جمہوریہ پر ترک عوام اور صدر طیب ایردوان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں آزادی کے لیے ترک عوام کی بہادرانہ جدوجہد تاریخ میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران صدر ایردوان کی قیادت میں ترکی کی متاثر کن اقتصادی پیشرفت کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔ترکی کے ساتھ تجارتی اور صنعتی شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.