وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کیلئے امیدوار نامزد کردیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیر اعظم نے نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کیلئے امیدوار نامزد کردیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف جلد دو نام پی سی بی گورنرز بورڈ میں بھجوائیں گے۔ وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو جلد پی سی بی چیئرمین کے الیکشنز مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ملاقات میں نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو ایشیاء کپ اور انڈیا میں ورلڈ کپ سے متعلق بریفنگ دی،نجم سیٹھی نے ایشیا ء کپ اور ورلڈ کپ سے متعلق رائے مانگی، رائے موجودہ حالات کے پیش نظر مانگی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نےوزیراعظم کو پی سی بی  کا 2014 کے آئین بحالی سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ پی سی بی کا 2014 کا آئین مکمل بحال ہوچکا ہے، نوے فیصد سے زیادہ اضلاع میں پی سی بی ڈسٹرکٹس کا الیکشن مکمل ہوچکا ہے،ریجنز کے 80 فیصد الیکشن مکمل ہوچکے،ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 15 جون سے شروع ہورہا ہے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ ایک سالہ کرکٹ کیلنڈر مکمل کرلیا گیاہے جس کا جلد اعلان ہوگا،ڈیپارٹنمنٹل کرکٹ بحال ہوچکی ہے،تمام ڈیپارٹمنٹس نے اپنی کرکٹ ٹیمیں بنانا شروع کردی۔پی سی بی آئین بحالی پر وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو مبارکباد دی

Comments are closed.