الیکشن کمیشن کا فیصلہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعظم
عمران خان نے قوم کے ساتھ ایمانداری،شفافیت اور احتساب کے نام پر دھوکا کیا،8 سال تک عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ رکوانے کیلئے تمام حربے استعمال کئے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 8 سال تک عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ رکوانے کیلئے تمام حربے استعمال کیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عمران نیازی نے ہائیکورٹ میں 9 پٹیشنز دائر کیں۔50 بار التواکی درخواست دی۔5 سال کے دوران عمران خان نے جان بوجھ کر جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے
Over the decades, Imran Niazi has decieved people in the name of honesty, transparency & accountability. The foreign funding verdict has busted his claims & showed him for what he actually is: a con man. The coalition government will take the verdict to its logical conclusion.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 4, 2022
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بلا شک و شعبہ ثابت ہو چکا کہ تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی ہے۔عمران خان نے قوم کے ساتھ ایمانداری۔شفافیت اور احتساب کے نام پر دھوکا کیا۔فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ نے عمران خان کو بے نقاب کر دیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت فیصلے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔
Comments are closed.