پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے استعفیٰ منظوری کو عدالت میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد : پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں پر نیا تنازعہ کھڑا گیا۔  پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے اسپیکرقومی اسمبلی کو استعفیٰ دینے سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

پی ٹی آئی ایم این اے  نے شکور شاد استعفیٰ منظوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا کر دیا ہے۔ شکور شاد نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میں نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا۔ پارٹی ہیڈ آفس کے کمپیوٹر آپریٹر کے لکھے استعفوں پر 123 ارکان سے دستخط لئے گئے۔رکن قومی اسمبلی نے درخواست میں کہا کہ استعفے اسپیکر کو بھیجےنہ نام لکھا، نہ تاریخ ڈالی۔ پی ٹی آئی نے بتایا کہ یہ استعفے پارٹی ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لیے ہیں۔  عمران خان سے اظہار یک جہتی اور سیاسی مقاصد کیلئے دستخط کیے۔رکن قومی اسمبلی نے درخواست میں استدعا کی کہ  استعفوں کی منظوری عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن شیڈول معطل، سیٹ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا جائے۔

Comments are closed.