مولانا فضل الرحمان کی حکومت سے ناراضی کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان کی حکومت سے ناراضی کی وجہ سامنے آگئی، مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں کی میعاد بڑھانے کے خواہاں ہیں جبکہ سابق صدر آصف زرداری نے اسمبلیوں کی میعاد بڑھانے کی مخالفت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے نواز شریف کو بھی بر وقت انتخابات پر قائل کیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے ایک سال میعاد بڑھانے کی خواہش ظاہر کی تھی، مولانا فضل الرحمان نظر انداز ہونے پر سیخ پا ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو ان کے سخت موقف کی وجہ سے دبئی ملاقات کا حصہ نہیں بنایاگیا۔

Comments are closed.