شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر کو فوری کام سے روکنے کی استدعا بھی مسترد کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل پر آج فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی اور سپیشل پراسیکیوٹر کوفوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔
جمعرات کو چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ابھی تو ٹرائل شروع ہی نہیں ہوا۔سپیشل پراسیکیوٹر کو کام سے روکنے کی درخواست جلدی سن کرفیصلہ کریں گے۔مختصر تاریخ رکھ رہے ہیں جلدی سن کر فیصلہ کریں گے۔
دوران سماعت علیم عباسی ایڈووکیٹ نے کہاکہ ملزم کا حق ہےوہ اپنا وکیل کرے لیکن اپنی مرضی کا پراسیکوٹر نہیں لے سکتا، اسلام آباد انتظامیہ اور وفاقی حکومت کی جانب سے تعینات کردہ پراسیکوٹر ہے۔عدالت نے کہاکہ درخواست گزار کا کہنا ہے جہاں حکومت کے ایشوز ہیں وہاں آپ پرائیویٹ وکیل نہیں کر سکتے۔اس موقع پر شہباز گل کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سپیشل پراسیکیوٹر کو عارضی طور پر کام سے روک دے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ٹرائل تو ابھی شروع ہی نہیں ہوا تب شروع ہو گا جب چارج فریم ہو گا۔عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
Comments are closed.