جنرل فیض حمید اور جنرل اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی گئی

لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 10 دسمبر اور لیفٹننٹ جنرل اظہرعباس کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق فوری ہوگا

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور  لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرڈ منٹ کی منظوری دے دی ہے۔ فیض حمید دس دسمبر اور اظہر عباس فوری ریٹائرڈ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور  لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرڈ منٹ کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ نے ریٹائرمنٹ کی منظوری سرکولیشین سمری کے ذریعے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض حمید دس دسمبر کو  جبکہ اظہر عباس فوری ریٹائرڈ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 10 دسمبر 2022 سے ہوگا۔ لیفٹننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق فوری ہوگا۔

Comments are closed.