اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 واپس بھیجنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل واپس کرنا افسوسناک ہے، صدر نے عمل سے ثابت کیا وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عمران نیازی کیلئے آئینی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
Comments are closed.