مشروط مذاکرات پرحکمران اتحاد اتفاق نہیں کرے گا،رانا ثنا اللہ

وزیراعلیٰ کے انتخاب کا کیس سننے والے سپریم کورٹ کے بینچ سے انصاف کی توقع نہیں،فل بینچ کی درخواست پیر کو جمع کرائیں گے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حامی رہے ہیں۔لیکن مشروط مذاکرات پر حکمران اتحاد اتفاق نہیں کرے گا۔وزیراعلیٰ کے انتخاب کا کیس سننے والے سپریم کورٹ کے بینچ سے انصاف کی توقع نہیں۔فل بینچ کی درخواست جمع کرائیں گے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عدالت کے فیصلے قوم کے سامنے کھلی کتاب کی طرح موجود ہوتے ہیں۔ ہم پہلے بھی مختلف چیزوں کی نشاندہی کرتے رہے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے بڑی خوشیاں منائیں۔ ہمارے 25 ووٹ کاٹے گئے۔اسی فیصلے کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن ہوا۔قانون کا فہم رکھنے والوں نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ درست نہیں۔فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اعلامیہ جاری کیا تھا۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ججز کے فیصلوں پر قانون کے دائرے میں رہ کر بات کی جاسکتی ہے۔ججز کے خلاف کارروائی کے ہم ہمیشہ خلاف رہے ہیں۔، لاہور کی عدالت میں وزیراعظم ہونے کے باوجود شہبازشریف جھوٹے کیس میں پیش ہو رہے ہیں۔پیر کو بینچ سے متعلق تحریری درخواست جمع کرائیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عدم اعتماد پر جب کام جاری تھا۔تب بھی نئے انتخابات کی تجویز آئی تھی۔اُس وقت اپوزیشن اتحاد نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا تھا۔ہم کسی پیشگی شرط کے تحت مذاکرات پر تیار نہیں ہوں گے۔

Comments are closed.