اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ شرح سود 15فیصد مقرر کردی

کراچی : قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے اسٹیٹ بینک کی شرح سود میں اضافے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں 1 اعشاریہ25فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15فیصد  مقرر کی ہے۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئندہ سال شرح نمو3سے4فیصد کے درمیان ہوگی۔ مہنگائی کی شرح18سے20فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.