ملک بھر میں مون سون کا دوسرا طاقتور اسپیل 30 جون سے شروع ہوگا

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے پیشتر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ مرطوب ہوائیں 29 جون سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگی۔ اسلام آباد سمیت کشمیر، گلگت بلتستان، خیبربختونخواہ، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر حصوں میں موسلادھاد بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون سے مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوگا۔اسلام آباد، کشمیر ، گلگت بلتستان، سوات مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، راولپنڈی، مری،اٹک،چکوال،جہلم سرگودھا میں بارش کی توقع ہے۔لاہور، سیالکوٹ، گجرات ،فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت  حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، کوئٹہ، کلات لسبیلہ میں بھی بارش برسے گی۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، کراچی اور حیدر آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں کشمیر، خضدار، لسبیلہ، نصیرآباد کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔

Comments are closed.