دھرنا ختم، عدالت کی قدرومنزلت بحال کرنا چاہتے، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد : پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

شاہراہ دستور پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کسی پر انصاف کی ذمہ داری ہو تو ہر فریق کو ایک جیسی توجہ دینی چاہیے۔ جانبدارانہ عدالتی فیصلے قبول نہیں، چیف جسٹس نے حکومت پر ہاتھ ڈالا تو حکومت کا تحفظ کریں گے۔

مولانافضل الرحمن نے کہا کہ ہم عدالت کی قدر ومنزلت بحال کرنا چاہتے ہیں، آج اس تاریخی اجتماع نے بتادیا فیصلہ عوام کو کرنا ہے، ساری پولیس اور رینجرز ہٹ جائےہم اس سپریم کورٹ کی عمارت کی حفاظت کریں گے، کوئی مائی کا لعل میلی آنکھ سے بھی اس عمارت کو نہیں دیکھ سکےگا، اب فیصلہ پاکستان کےعوام نے کرنا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں عوام کی عدالت لگی ہے، عدلیہ کا احترام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اسلام نے عدل و انصاف کا حکم دیا ہے، پنجاب اور کے پی اسمبلیاں نہ توڑی جاتیں تو آج بحران نہ ہوتا۔

Comments are closed.