قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پولیس جے یو آئی (ف) کے کارکنان کو گرفتار کرنے پارلیمنٹ لاجز گئی تھی۔
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے ٹوٹس جاری کرنے کا فیصلہ چیئرمین رانا قاسم نون کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے چیئرمین کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ایس ایس پی خرم رشید کو بھی نوٹسز جاری کردیے ہیں۔جمعیت العلمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی نے قائمہ کمیٹی میں تحریک استحقاق جمع کرائی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پولیس جے یو آئی (ف) کے کارکنان کو گرفتار کرنے پارلیمنٹ لاجز گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس دوران سینیٹر کامران مرتضی پر تشدد کیا تھا اور جے یو آئی (ف) کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی کو بھی گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔
Comments are closed.