ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی، شہباز شریف

دہشتگردوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، ان کی بیرونی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا بھی سدباب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ذریعے افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش سختی سے کچل دیں گے۔ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں اور دیگر علاقوں میں دہشتگردوں کی  کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ذریعے افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش سختی سے کچل دیں گے۔ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے  نہیں جھکے گی ۔ دہشتگردوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، ان کی بیرونی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا بھی سدباب کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امن وامان کی بنیادی ذمہ داری صوبوں کی ہے،وفاق آنکھیں بند نہیں کر سکتا ۔ وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار فورسز کے جذبے اورعزم کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداکی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔  دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔

Comments are closed.