اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کو آبپارہ پولیس کی طرف سے جاری طلبی کے نوٹس کو معطل قرار دے دیا۔شیخ رشید احمد کی پولیس سٹیشن طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔شیخ رشید کے وکیل نے پولیس کے نوٹس اور مقدمہ اندراج کی درخواست پڑھ کر سنائی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ درخواست ایس ایس پی آپریشن کے نام کیسے دی جا سکتی ہے؟ مقدمہ اندراج کی درخواست تو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے نام ہوتی ہےعدالت کی جانب سے شیخ رشید کے وکیل کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 60 پڑھنے کی ہدایت کی دلائل سن عدالت نے اسلام آباد پولیس کو نوٹس جاری کرکے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.