سپریم کورٹ نے رانا ثنا اللہ کے 5 ارکان غائب والے بیان کا ٹرانسپکرٹ طلب کر لیا

سپریم کورٹ نے پرویزالہی کی درخوست پررانا ثناء اللہ کے اراکین پنجاب اسمبلی کو غائب کرنے کے بیان کا ٹرانسکرپٹ مانگ لیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ شواہد کا جائزہ لیے بغیرکیسے فیصلہ کرسکتے ہیں؟۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔پرویز الہی کی جانب سے بابراعوان اورفیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے بابراعوان نے موقف اپنایاکہ رانا ثناءاللہ نےمریم اورنگزیب کی موجودگی میں اراکین اسمبلی کوہٹانےکابیان دیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے توہین عدالت ہونے سے متعلق پوچھا تو بابر اعوان نے بتایاکہ وزیرداخلہ نے ہمارے اراکین پنجاب اسمبلی کوہٹانےکی دھمکی دی جسٹس اعجازالاحسن نے پوچھا کیسے ہٹایا جائیگا؟۔اگرکوئی پریس کانفرنس یا ٹاک شومیں ہے تواسکا ٹرانسکرپٹ جمع کروائیں۔

عدالت نے ٹرانسکرپٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی فیصل چوہدری نے کہا آج ہی ٹرانسکرپٹ جمع کروا دیںگے۔جمعرات کو دوبارہ سماعت کیلئے مقررکردیں۔عدالت نے سماعت کوٹرانسکرپٹ جمع کرانے کیساتھ مشروط کردیا۔

Comments are closed.