سپریم کورٹ نے انتخابات کے فنڈز سے متعلق وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے انتخابات کے فنڈز کے اجرا سے متعلق وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ سپریم کورٹ نےپنجاب اور کےپی انتخابات کیلئے27اپریل تک فنڈز منتقلی کاحکم دیاتھا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے 21 ارب فنڈز کے معاملے پر سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ سے فنڈز کے اجراء پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزارت خزانہ کو نوٹس بھجواتے ہوئے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی نوٹس پر تاحال وزارت خزانہ کی رپورٹ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نہیں پہنچی۔اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے پنجاب اور  خیبرپختونخوا میں  انتخابات کیلئے فنڈز  فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کےپی انتخابات کیلئے اکیس ارب کے فنڈز تاحال نہیں ملے۔ سپریم کورٹ نےپنجاب اور کےپی انتخابات کیلئے27اپریل تک فنڈز منتقلی کاحکم دیاتھا۔

Comments are closed.