اسلام آباد میں گن پوائنٹ پر خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا۔ ملزمان کو جیو فینسنگ اور سائینسٹیفک طریقے سے تلاش کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں زیادتی کے واقعہ میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے۔تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔ اس حوالے سے کسی کو کوئی خبر ہو تو پولیس کو اطلاع دیں۔وقوعہ سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا.ترجمان کا کہنا تھا کہ گزارش ہے کہ زیر تفتیش مقدمہ سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔
Comments are closed.