پلوشہ عباسی کی بہن رمشا عباسی کو ہرساں کرنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
اس بدکردارشخص نے میری بہن کو ہراساں کیا تھا جس کیخلاف میں نے اگست میں شکایت درج کروائی تھی،پلوشہ عباسی
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سکرٹری پلوشہ عباسی کی بہن رمشا عباسی کو ہرساں کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور کیخلاف اگست میں رمشا عباسی کو ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی جنرل سکرٹری پلوشہ عباسی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ریاستی اداروں پر عوام کا اعتمادبڑھانے کی درست سمت میں ایک اور قدم میں اسلام آباد پولیس کی شکرگزارہوں۔ پلوشہ عباسی نے کہا کہ اس بدکردارشخص نے میری بہن کو ہراساں کیا تھا جس کیخلاف میں نے اگست میں شکایت درج کروائی تھی۔ آج اس شخص کو سیف سٹی کیمرازکی مدد سےگرفتارکرلیاگیا ہے۔
ریاستی اداروں پر عوام کااعتمادبڑھانےکی درست سمت میں ایک اور قدم۔ میں @ICT_Police کی شکرگزارہوں کہ
اس بدکردارشخص جس نےمیری بہن کو ہراساں کیاجسکےخلاف میں نےاگست میں شکایت درج کروائی تھی آج اسےسیف سٹی کیمرازکی مدد سےگرفتارکرلیاگیا،انشااللہ اسکوقانون کےمطابق کڑی سےکڑی سزادی جائےگی۔ pic.twitter.com/cQ1trKJWMO— Palwasha Abbasi (@PalwashaAbbasi0) December 11, 2022
پلوشہ عباسی نے امید ظاہر کی کہ انشااللہ اس کو قانون کیمطابق کڑی سے کڑی سزادی جائےگی۔
سیف سٹی اسلام آباد کے ذریعے ضلع بھر میں جدید AI کیمروں کے ذریعے اب ہر مشکوک فرد/سرگرمی پر نظر۔
جنسی ہراسگی پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی کے تحت سی پی او سیف سٹی رومیل اکرم کی خصوصی ہدایت پر سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے ٹیکسی ڈرائیورکو گرفتارکرلیا گیا۔ pic.twitter.com/q9AtOHNamp
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 10, 2022
اسلام پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیف سٹی اسلام آباد کے ذریعے ضلع بھر میں جدید AI کیمروں کے ذریعے اب ہر مشکوک فرد کی سرگرمی پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جنسی ہراسگی پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی کے تحت سی پی او سیف سٹی رومیل اکرم کی خصوصی ہدایت پر سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے ٹیکسی ڈرائیورکو گرفتارکرلیا گیا۔
Comments are closed.