امریکہ نے آرمی چیف کی تعیناتی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا

دو دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشت گردحملوں سے بری طرح متاثر ہوئے۔ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں اور پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں، ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹناپاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مفاد ہے۔ پاکستان سے علاقائی،عالمی دہشتگردی کیخلاف تعاون، کوششوں کی امید رکھتے ہیں، امریکی وزارت خارجہ

واشنگٹن : امریکی وزارت خارجہ نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

امریکہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشت گردحملوں سے بری طرح متاثر ہوئے۔ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں اور پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹناپاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مفاد ہے۔ پاکستان سے علاقائی،عالمی دہشتگردی کیخلاف تعاون، کوششوں کی امید رکھتے ہیں۔

Comments are closed.