’دال اے ، دال اے‘ لانگ مارچ میں تعینات پنجاب پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل
دال اے دال اے صبح شام دال ہے، ناقص کھانا کھلانے پر پنجاب پولیس کی نعرے بازی۔ لانگ مارچ کیلئے پنجاب بھر سے بلائی جانے والی پولیس نفری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ ان دنوں راولپنڈی پہنچا ہے، پنجاب پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں، جنہیں ناقص کھانا دیا جا رہا ہے، جس کے باعث پولیس اہلکار پھٹ پڑے۔
پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے بعد گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا، جو وزیر آباد سے نکل کر راولپنڈی پہنچا ہے، اس دوران پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی بھاری تعداد سکیورٹی پر مامور ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے والے اہلکار ’دال اے دال اے، صبح شام دال ہے‘ کے نعرے لگا کر احتجاج کر رہے ہیں۔
پولیس اہلکاروں کے مطابق لانگ مارچ کیلئے سکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کا اعلان کیا گیا لیکن ناقص دال کھلائی جارہی ہے۔
دوسری طرف سی پی او نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا اور کہاکہ کھانے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، متعلقہ افسران کھانا تقسیم کرنے سے پہلے خود چیک کریں۔
Comments are closed.