عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دے دی
سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے،سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھر کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں استعمال ہوگی۔ عالمی بینک کا اعلامیہ
اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ رقم کے ذریعے 5 بڑے منصوبوں کی فنڈنگ دی جائے گی۔ 29 کروڑ ڈالر کی رقم سندھ واٹر اینڈ ایگری کلچر ٹرانفارمیشن پراجیکٹ کیلئے استعمال ہو گی جبکہ سوشل پروٹیکشن ڈیلیوری سسٹم پراجیکٹ کیلئے 20 کروڑ ڈالر رقم خرچ کی جائے گی۔
پاکستان کی معیشت کے لیے بڑی خبر آگئی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کیلئے 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ رقم کے ذریعے 5 بڑے منصوبوں کی فنڈنگ دی جائے گی۔ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھر کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں استعمال ہوگی۔ رقم سے سیلاب متاثرہ خواتین کو کیش گرانٹ دی جائے گی، اعلامیہ میں کہا گیا کہ کیش گرانٹ سیلاب متاثرہ ماں کی صحت عامہ کے لیے دی جائے گی، سیلاب متاثرہ کسانوں کو فصل اگانے کے لیے سپوٹ کیا جائے گا۔سیلاب متاثرہ کسانوں کو کھاد اور بیج فراہم کیے جائیں گے۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 29 کروڑ ڈالر کی رقم سندھ واٹر اینڈ ایگری کلچر ٹرانفارمیشن پراجیکٹ کیلئے استعمال ہو گی جبکہ سوشل پروٹیکشن ڈیلیوری سسٹم پراجیکٹ کیلئے 20 کروڑ ڈالر رقم خرچ کی جائے گی۔
Comments are closed.