پاکستان کے ساتھ ناانصافی کا دنیا کو ازالہ کرنا چاہیے، وزیراعظم

موسمیاتی تبدیلی کی ذمہ داری پاکستان پر عائد نہیں ہوتی مگر قیمت ادا کردی،عوام یاد رکھیں گے، کون ان کے پاس آیا اور کون اسلام آباد میں بیٹھا رہا، بیان

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور دنیا کو اس کا ازالہ کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی ذمہ داری پاکستان پر عائد نہیں ہوتی مگر قیمت ادا کر دی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا عالمی حدت کے باعث پاکستان کو مشکل کا سامنا ہوا اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے زیراثر ہے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا متاثرین سے اظہار یکجہتی کافی نہیں عملی کام کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے جس کا دنیا کو ازالہ کرنا چاہیے۔ اس بات میں شک نہیں کہ ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام یاد رکھیں گے کون ان کے پاس آیا اور کون اسلام آباد میں بیٹھا رہا۔

Comments are closed.