میر علی میں شہادت کا بلندرتبہ پانے والے جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں: محسن نقوی

میر علی میں شہادت کا بلندرتبہ پانے والے لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت 7 جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں، پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جری سپوتوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخ رقم کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں نا قابل فراموش ہیں، شہداء ہمارا فخر ہیں اور شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.