زرداری فتنہ نے دو بھائیوں میں بھی لڑائی کرا دی ،شیخ رشید

معیشت قومی سلامتی کی حیثیت اختیار کررہی ہے،کہا تھا ن سے ش نکلے گی،میرا مذاق اڑایا گیا،کل پرویزالہٰی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے،اگرکسی نےکل اسمبلی میں ہنگامہ کیاتوپھردیکھیں گے،ان کی ہنسی چیخوں میں بدلنے والی ہے:پریس کانفرنس

لاہور : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ معیشت قومی سلامتی کی حیثیت اختیار کررہی ہے۔فتنہ آصف زرداری نے 2 بھائیوں میں بھی لڑائی کردی۔آصف زرداری اراکین کے خرید وفروخت کے ماہر ہیں۔لیکن الیکشن کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں ہے،ان کی ہنسی چیخوں میں بدلنے والی ہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس میں سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ راناثنااللہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ یہ لوگ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانا چاہتےہیں۔عقل کے اندھے عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6لگانےکی بات کرتےہیں۔کہا تھا ن سے ش نکلے گی ۔میرا مذاق بنایا جارہا تھا۔کدھر ہیں نوازشریف اور کہاں ہیں اسحاق ڈار؟

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل ہنس ہنس کر قیمیتں بڑھا رہے ہیں۔یہ لوگ بدترین سیاست کررہے ہیں۔لاہورنےعمران خان کےامیدواروں کوجتوایا ہے۔کل پرویزالہٰی پنجاب کےوزیراعلیٰ ہوں گے۔حکومت کےتابوت میں آخری کیل راناثنااللہ ٹھونکیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کے ووٹ کے لیے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی۔امید ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق سپریم کورٹ دے گی۔سپریم کورٹ سے مایوسی سے کہہ رہا ہوں ملکی حالات پر ازخودنوٹس لیں۔امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، 14پارٹیاں گندے انڈے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن نہیں کرائیں گے۔توحالات خراب ہو جائیں گے۔30 اگست سےپہلےعام انتخابات کااعلان ہوجاناچاہیے۔ہم پر اتنےکیسز ہو گئےکہ شایداب ہمیں ضمانت نہ ملے۔اگرکسی نےکل اسمبلی میں ہنگامہ کیاتوپھردیکھیں گے۔اراکین کی ذمہ داری ہےکل اپنی جماعت کیساتھ کھڑےہوں۔پاکستان اس نہج پر پہنچ سکتا ہے۔جس کو چلانے کے لیے کوئی پارٹی تیار نہیں ہو گی۔

Comments are closed.