عمران خان سے کسی سطح پر کوئی بات نہیں ہو رہی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
علی امین گنڈا پور اسلحہ لے کر لانگ مارچ کے ذریعے آرہے ہیں، فساد کرنے اور انتشار پھیلانے والوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے،، پہلے چوکی دارکی تنخواہ بند کرنے کی بات کرتے ہو اور 10 منٹ بعد چوکی داروں کے پاؤں پڑے ہوتے ہو،۔ ارشد شریف کی فیملی کو یقیں دلاتا ہوں کہ ان کو انصاف ملے گا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس
اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فسادیوں اورانتشار پھیلانے والوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔عمران خان سے کسی سطح پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جو اس فتنہ کی وجہ سے گمراہ ہو چکے ہیں، یہ لانگ مارچ 7 سے 8 ہزار لوگوں سے شروع ہوا اور آج مارچ میں ٹوٹل پانچ سے 7 سو لوگ تھے جب شروع ہوا۔
رانا ثنا نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنا اور لوگوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی کے لوگ مسلح جتھے لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہورہے ہیں، علی امین گنڈا پور اسلحہ لے کر لانگ مارچ کے ذریعے آرہے ہیں، فساد کرنے اور انتشار پھیلانے والوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بے شرم انسان روز کہتا ہے کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ہے، پہلے چوکی دارکی تنخواہ بند کرنے کی بات کرتے ہو اور 10 منٹ بعد چوکی داروں کے پاؤں پڑے ہوتے ہو۔عمران خان کو اب بھی چاہیے مذموم فسادی ایجنڈہ چھوڑے اورسیاسی جماعتوں میں بیٹھے، پاکستان کو اس وقت اتفاق کی ضرورت ہے نفاق کی نہیں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں جب انکوائری ہوگی تو تم سب لوگ پکڑے جاؤگے۔ ارشد شریف کی فیملی کو یقیں دلاتا ہوں کہ ان کو انصاف ملے گا ۔۔
Comments are closed.