مذاکرات کا کوئی نتیجہ نظر نہیں آرہا،آئندہ ہفتےلانگ مارچ کا اعلان کروں گا، عمران خان
سیاسی جماعتیں تو ہمیشہ بیک ڈور چینل سے مذاکرات کرتی رہتی ہیں، جمعرات یا جمعےکو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردوں گا، ہم انتخابات چاہتے ہیں، لانگ مارچ پرامن ہوگا، اعظم سواتی کے ساتھ ہر فورم پر جائیں گے، اعظم سواتی کے گھر کسی وارنٹ کے بغیر داخل ہوئے، چادر اور چار دیواری کا احترام پامال کیا گيا ،عمران خان کی پریس کانفرنس
اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نظر نہیں آرہا، آئندہ ہفتے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردوں گا۔
بنی گالہ میں سینیٹر اعظم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ بیک ڈورچینل سے تو ہمیشہ بات چیت ہوتی رہتی ہے، سیاسی جماعتیں تو ہمیشہ بیک ڈور چینل سے مذاکرات کرتی رہتی ہیں۔ مجھے انتخابات کی کوئی امید نظر نہیں آرہی، جمعرات یا جمعےکو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردوں گا، ہمیں مذاکرات کس چیز کے لیے کرنے ہیں، ہم انتخابات چاہتے ہیں، لانگ مارچ پرامن ہوگا، ہمارے لانگ مارچ میں لوگ انجوائے کریں گے،کوئی تشدد نہیں ہوگا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے یہ آئے ہیں تحریک انصاف کو کرش کرنے میں لگے ہیں ، پی ٹی آئی کے احتجاج کرنےوالے کارکنوں پر ظلم کیا گیا،جرائم پیشہ لوگوں کو ایک سازش کے تحت ہم پر مسلط کیا گیا ہے،کبھی سیاسی لوگوں پر ایسا ظلم نہیں دیکھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے ساتھ ہر فورم پر جائیں گے، اعظم سواتی کے گھر کسی وارنٹ کے بغیر داخل ہوئے، چادر اور چار دیواری کا احترام پامال کیا گيا ، جرم کیا تھا؟ بڑے آدمی پر تنقید کردی ، سب سے بڑی خوفناک بات یہ ہےکہ گرفتار کرنے والوں نے اعظم سواتی کو کسی اور کے حوالے کیا، چیف جسٹس ایف آئی اے والوں کو بلائيں اور پوچھیں اعظم سواتی کو کس کے حوالے کیا تھا جنہوں نے برہنہ کرکے ان پر تشدد کیا۔
Comments are closed.