اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ جس 3 رکنی بینچ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا ہے یہ تینوں ججز اس بینچ کا بھی حصہ تھے جس کے فیصلے کے ذریعے عمران خان کی حکومت ختم ہوگئی تھی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے طوفان کھڑا کیا ہوا ہے کہ خصوصی بینچ بنائے جا رہے ہیں اور یہ بینچ ہمیں قبول نہیں ہے، میں قوم کی یاد دہانی کیلئے بتادوں کہ یہ تینوں ججز اس بینچ کا بھی حصہ تھے جس کے فیصلے کے ذریعے عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تھی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے دو ٹوک فیصلہ آیا ہے۔
Comments are closed.