لاہور : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچ رہے ہوتے ہیں کہ انہیں ضمانت مل جاتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، نوگو ایریا کلیئرکروادیا گیا ہے، زمان پارک میں آپریشن مکمل ہوچکا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس جب نو گو ایریا کلیئر کرانے گئی تو غیر مسلح تھی، پولیس پرپتھراؤ ہوا، پولیس نےغیر مسلح ہو کر سارے علاقےکوکلیئرکیاہے، جس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں پولیس وہاں داخل نہیں ہوئی، اتنے اشتعال کےبعد بھی پولیس نے آج بھی یہ آپریشن بغیر اسلحےکےکیا، خیال رکھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات میں عمران خان اور ان کی لیڈر شپ کو نامزد کیا جائےگا، جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں، چالان میں ان کو شامل کیا جائےگا، آئی جی پنجاب بتائیں گے وہاں سےکیا کچھ ملا، اس کے بعد یہ سیاسی جماعت رہ نہیں جاتی، عمران خان فتنہ ہے ، ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتا ہے۔
Comments are closed.