چور مجھے اور پارٹی کو گندا کرنا چاہتے ہیں، یہ گندی ویڈیو تیارکررہے ہیں، عمران خان

 ہماری حکومت بیرونی سازش کے تحت گرائی گئی۔ سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے لیکن کمیشن آپ نہیں بنائیں گے کیونکہ آپ خود اس کا حصہ تھے، ہماری حکومت اس لئے گرائی گئی کیونکہ ہم ان چوروں کو این آر او دینا نہیں چاہتے تھے، عمران خان

ننکانہ صاحب: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں اس حکومت کا شکر گزار ہوں کہ اس نے سائفر کو دوبارہ اٹھا لیا، سائفر پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔

ننکانہ صاحب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت بیرونی سازش کے تحت گرائی گئی۔ سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے لیکن کمیشن آپ نہیں بنائیں گے کیونکہ آپ خود اس کا حصہ تھے، ہماری حکومت اس لئے گرائی گئی کیونکہ ہم ان چوروں کو این آر او دینا نہیں چاہتے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ سارے چورجمع ہوکرکسی نہ کسی طرح مجھے اور میری پارٹی کوعوام کی نظروں میں گندا کرنا چاہتے ہیں، یہ گندی گندی ویڈیوتیارکررہے ہیں، یہ گھر میں بیٹھ کرنئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ویڈیو اورآڈیوٹیپ تیارکررہے ہیں۔ ڈیپ فیک ویڈیوعوام کو دکھائیں گے، یہ خود کو بچانے کے لیےگند اچھال رہے ہیں پھربھی اپنے آپ کونہیں بچاسکیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت گرائی گئی کیونکہ ہم غلامی کیلئے تیار نہیں تھے، مدینہ کی ریاست میں عدل اور انصاف تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے کہا کہ ہم بے قصور ہیں، کہا گیا کہ ہمارے ساتھ بڑا ظلم ہوا، نواز شریف پیسہ چوری کر کے باہر لے گیا۔

Comments are closed.