سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں تین دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر غفور عرف جلیل فائرنگ ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر غفور متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور افغانستان میں موجود مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کلیئرنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کو محمد خیل گاؤں سے ویزدہ سار کی جانب بھاگتے دیکھا گیا۔ آپریشن کے دوران فرار ہوتے ہوئے دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے

Comments are closed.