سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں تین دہشتگرد جہم واصل
پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان ضلع لکی مروت میں شیخ بدین پہاڑیوں میں جھڑپ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ کہ سکیورٹی فورسز نے سوات کے علاقے چارباغ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران ہائی پروفائل دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
لکی مروت اور سوات میں پاک فوج کا دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان ضلع لکی مروت میں شیخ بدین پہاڑیوں میں جھڑپ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سوات کے علاقے چارباغ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز نے ہائی پروفائل دہشت گرد کی ممکنہ موجودگی پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ مارے جانے والے دہشتگرد سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
Comments are closed.