ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئےگولی چل گئی، نوجوان جاں بحق

 ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا،گلستان جوہر میں اسکول کاسیکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ پستول سے گولی چل گئی ۔ماتھے پر گولی لگنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

 واقعہ گلستان جوہر کے علاقے بلاک ون میں نجی اسکول میں پیش آیا۔ پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔مرنے والے کی شناخت23 سالہ سلامت ولد بادل کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق مرنے والاسیکیورٹی گارڈ کاتعلق گھوٹکی سے تھا جبکہ وہ اسکول میں ہی رہائش پذیر تھا اور پلے گراؤنڈ میں اکثر ٹک ٹاک ویڈیو بنایا کرتا تھا۔ نوجوان سلامت کی پستول سے ٹک ٹاک بناتے ہوئے ویڈیو بھی منظرعام پرآگئی ہے ۔

Comments are closed.