ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قوانین کی پاسداری کیلئے پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ توقع ہے حکومت پاکستان بہترین ماحول میں کام کرنے کا موقع دے گی، جلد پرجوش پاکستانی صارفین ٹک ٹاک دوبارہ استعمال کرسکیں گے۔
ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ٹک ٹاک کا مشن تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ٹک ٹاک نے صارفین کو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ کاروبار کے مواقع فراہم کیے جس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوا۔پاکستان میں صارفین کی ٹک ٹاک تک رسائی نہ ہونا مایوس کن ہے۔
ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کیا کہ ٹک ٹاک سے متعلق حکومت پاکستان کے تحفظات دورکرنے کے لیے گزشتہ ایک سال کے دوران مواد کی نگرانی کیلئے سنجیدہ کوششیں کیں اور اس مقصد کے لیے مقامی زبانوں میں بھی ٹیمیں تشکیل دیں۔پاکستان کے قوانین کی پاسداری کیلئے پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ٹک ٹاک پاکستان میں بحال ہوئی تو مزید وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ویڈیو شیئر ایپ کی انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے حکومت پاکستان ہمیں بہترین ماحول میں کام کرنے کا موقع دے گی اور پاکستان کے پرجوش صارفین جلد ٹک ٹاک دوبارہ استعمال کرسکیں گے۔
دوسری جانب پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے کیساتھ ہی شہرت کی بلندیوں کو چھوتی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے بھی جاپان منتقل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ جنت مرزا واحد پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں جن کے ایک کروڑ فالورز ہیں اوران کی خو بصورتی نے ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔
Comments are closed.